کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسےسستا ہوگیا،جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 278 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی جارہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔ 100 انڈیکس 515 بڑھ کر 79003 پوائنٹس پر پہنچ گی۔
گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔