خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے ۔
محکمہ صحت کی جانب سے بیرون ملک سے پشاور آنیوالے 47 سالہ شخص میں مونکی پاکس وائرس کی تصدیق کی گئی۔
پشاور ائیر پورٹ پر میڈیکل ٹیم نے سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔
وزیر صحت کے پی سید قاسم شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں بڑھتے کیسسز کے پیش نظر محکمہ صحت نے پشاور سمیت تمام اضلاع میں منتخب سرکاری ہسپتالوں میں ائیسولیشن وارڈز قائم کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں اب تک تمام کیسز خلیج ممالک سے آئے ہوئے افراد میں پائے گئے ہیں جبکہ مقامی سطح پر ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔