ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر رواں سال مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔
لازمی پڑھیں۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
حادثے کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
ایرانی افواج کے سپریم بورڈ آف جنرل اسٹاف کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر کے سامنے اچانک دھند آگئی جس کے باعث ہیلی کاپٹر پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
تحقیقات کے دوران سسٹم میں خرابی یا بیرونی سازش کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
رواں سال 19 مئی کو پیش آنیوالے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے تھے۔