کراچی میں سمندری طوفان کے اثرات تقریباً ختم ہو گئے۔ اسنیٰ ساحل سے 500 کلو میٹر دور جا پہنچا۔
محکمہ موسمیات ٹراپیکل سائیکلون کا نواں الرٹ جاری کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اسنی کراچی کے ساحل سے 5001 کلو میٹر آگے نکل گیا ہے، کراچی پر اس طوفان کے اثرات تقریباً ختم ہو چکے ہیں تاہم بادلوں کی موجودگی کے باعث آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اورماڑہ کے جنوب اور جنوب مشرق سے 350 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، گوادر کے جنوب مشرق سے 260 کلومیٹر دور ہے۔
الرٹ کے مطابق جنوب مغرب کی طرف بڑھتا ہوا یہ سمندر ہی میں کمزور پڑ جائے گا، اس طوفان کے زیر اثر آج شام تک وقفے وقفے سے بارشوں کاامکان ہے۔ اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر کہ ہوا چل سکتی ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج کم سےکم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہے۔