موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کے 5 بینکوں ریٹنگ بھی اپ گریڈ کر دی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے 5 پاکستانی بینکوں کی لانگ ٹرم ڈیپازٹ ریٹنگ سی اے اے 3 سے بہتر کرکے سی اے اے 2 کر دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک آف پاکستان اور ور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے درجہ بندی میں بہتری ہوئی ہے۔ ریٹنگ ایجنسی نے پانچوں بینکوں کے لیے آؤٹ لک کو مستحکم سے مثبت میں تبدیل کر دیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ موڈیز کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ بینک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
دوسری جانب موڈیز 4 پاکستانی بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسیسمینٹ بھی اپ گریڈ کرکے سی اے اے 2 کر دی گئی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی اپ گریڈ کردی ہے، پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی میں قرضوں کے لیے ایشور ریٹنگ اپ گریڈ کردی گئی۔ موڈیز نےکہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔