وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن وامان کے مسائل کا اعتراف کرلیا، کہا قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
ڈی آئی خان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں امن اور امان کی صورتحال بڑا مسئلہ ہے، پولیس میں بھرتیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کو جدید اسلحہ سے لیس کر رہے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی دی جائیں گی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے وسائل بروئےکارلارہے ہیں، اسپتالوں میں بنیادی سہولیات دے رہے ہیں، یہ آپکے ٹیکس کا پیسہ یے عوام پر کوئی احسان نہیں ہے، آپ کے علاقے میں جو ترقیاتی کام ہورہا ہے آپ اس کام کو چیک کریں، آپ ہماری ٹیم ہے آپ نے ترقیاتی کاموں کی چوکیداری کرنا ہے۔ عوام تنقید کرنے کی بجائے عملی کام کریں۔ پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کرونگا۔