خیبرپختونخوامیں ایم پاکس کاتیسراکیس سامنےآگیا،محکمہ صحت نےتصدیق کردی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ بیرون ملک سے آنیوالے 51 سالہ شخص میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ایئرپورٹ پراسکریننگ کےدوران علامات ظاہرہونےپرمریض کو اسپتال منتقل کیا،
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشا کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے،خیبر پختونخوا میں رواں سال ایم پاکس کا یہ تیسرا کنفرم کیس ہے،