بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے،ریسرچ کمپنی 'ہُورُن انڈیا' کےمطابق اداکار 7,300 کروڑ کے مالک بن گئے۔
ریسرچ کمپنی ہُورُن انڈیا کی تازہ رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اب بھارت کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ان کی دولت 7,300 کروڑ روپے ہے۔
پٹھان اور جوان جیسی بلاک بسٹر فلموں کے بعد شاہ رخ خان کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کی دولت میں بھی اضافہ ہوا ہے،وہ اب امبانی،گوتم اڈانی اوردیگر بڑے کاروباری گھرانوں کے ساتھ ملک کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں،شاہ رخ خان نہ صرف ایک کامیاب اداکار ہیں بلکہ آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک بھی ہیں۔
ہُورُن انڈیا ایک معروف ریسرچ کمپنی ہےجو بھارت میں کاروباری اداروں اور دولت مندوں کی فہرستیں تیار کرتی ہے۔