جاپان میں سمندری طوفان شان شان سے تباہی ،مختلف حادثات میں چھ افراد ہلاک اور اکیاسی زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہواؤں کی رفتار 126کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔تاحال 7ہزار گھروں کو بجلی کی روانی معطل ہے۔تیزہواؤں اور بارشوں کے باعث چھ سو پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
حکام نےسیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہرکردیاہے اور عوام کو خطرے کےپیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔