اسلام آباد کےبلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا،امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق صدرنےنئےقانون پردستخط کردیے،مسودہ موصول نہیں ہوا،نیا قانون ملنے تک پرانا شیڈول ہی برقرار رہے گا،کاغذات جمع کرانےوالےامیدواروں کو انتخابی فیس ضائع ہونےکا بھی ڈر ہے،الیکشن نئےقانون پرکرانےکا فیصلہ ہوا توموجودہ کاغذات غیرمؤثرہوجائیں گے۔
یونین کونسل میں 13 نشستوں کی مجموعی انتخابی فیس 27 ہزار روپے ہے،نئےقانون کیمطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب براہ راست نہیں ہوگا
الیکشن موجودہ شیڈول پر ہی ہوں گے یا نئےقانون پر؟ غیریقینی صورتحال تاحال برقرار ہے،الیکشن کمیشن موقف دینے سےبھی گریزاں ہیں، امیدوار بھی کشمکش کا شکار ہیں۔