لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ ترامیم کیس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ میں الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد رضا قریشی نےمنیر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل وفاقی حکومت نےکہا ایڈیشنل اٹارنی جنرل مصروفیت کے باعث نہیں آسکے، سماعت ملتوی کی جائے،وکیل درخواستگزار نے کہا عدالت نےاٹارنی جنرل پاکستان کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا پیش ہونا ضروری نہیں ہے،سپریم کورٹ نے درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔