راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث پاک بنگلادیش دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا، مسلسل بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم کردیا گیا
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا ٹاس خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار رہا،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا،جس کے بعد پچ کو ڈھانپ دیا گیا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونا تھا۔پاکستان نے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے،فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔
گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔