راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 3 نئےافسران تعینات کر دیئے گئے اور تینوں افسران نے فوری طور پر چارج بھی سنبھال لیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے گریڈ 17 کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا ہے اور ان کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کی شق 9 کے تحت کی گئی۔
گریڈ 17 کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ گریڈ 16 کی خاتون آفیسر زیب النساء کو لیڈی ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کیا گیا ہے۔
تینوں افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن محکمہ جیل خانہ جات نے جاری کر دیا ہے۔