بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ چھپے ہوئے پی ٹی آئی کے کسی بندے کو باہر آنے کا نہیں کہا،خبر کی تردید کرتا ہوں۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انساف(پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نےصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جیلوں سے ڈر نہیں لگتا ہمارے بندے اغواء کرلئے جاتے ہیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اکرم کو بھی اغواء کرلیا گیا، پولیس کہتی ہے لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا،سب کو پتا ہے اکرم کوکس نے اغواء کیاہے۔
بانی پاکستان تحریک انساف(پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ اگر ان کا پلان بی بن گیا تو عہدے سے اترتے ہی شہباز شریف بھی مسنگ پرسن ہو جائے گا،پہلے کہتے تھے ہم نے جو سیٹلمنٹ کی لوگ آباد کئے اس سےدہشتگردی واپس آئی ہے،اب محسن نقوی کہہ رہا ہے کراس بارڈر دہشت گردی ہو رہی ہے،اس کا مطلب ہے آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کی دہشتگردی افغان حکومت کے تعاون کے بغیر ختم نہیں ہو سکتی،دہشتگردی ملک کو تباہ کر رہی ہے اس کی مذمت کیسے نہیں کروں گا،بلوچستان اور کچے میں دہشتگردی روکنا کس کی ذمہ داری ہے، ملک میں سٹریٹ کرائم تاریخ میں سب سے زیادہ ہو رہے ہیں،سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنا کس کی ذمہ داری ہے ۔
پاکستان تحریک انساف(پی ٹی آئی) کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی تب ختم ہو گی جب بلوچستان کے منتخب لوگوں کو بٹھایا جائے گا،بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہی ہے جو پاکستان کے لئے بہت خطرناک بات ہے، یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کارکنان کیلئے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کا جلسہ کسی صورت منسوخ نہیں کریں گے، عوام کو کہتا ہوں باہر نکلیں جلسہ میں شرکت کریں،کارکنان کو کہتا ہوں 8ستمبر کے جلسہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کریں،ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی،معیشت ڈوب رہی ہے،حکومت قرض پر قرض لئے جا رہی ہے،آمدن نہیں ہے قرض کیسےادا ہوں گے۔