کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 3.09 فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوئی ہے،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا ۔
کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ( کے الیکٹرک) کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا .مائندہ کورنگی ایسوسی ایشن نے کہا ڈسکوز کا فیول ایڈجسٹمنٹ منفی میں آیا ہے تو کے الیکٹرک کا ایف سی اے زیادہ کیوں آیا ہے معاملے کی تحقیقات کی جائیں ۔
کراچی کےصارفین کا سرکاری ڈسکوز اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ( کے الیکٹرک) کیلئے فیول پرائس میں فرق ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ایک شہری نے کہا ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ( کے الیکٹرک) کیلئے صارفین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے ۔
نمائندہ جماعت اسلامی شاہد عمران کا کہنا تھا کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ( کے الیکٹرک) کیلئے نے مہنگی ترین بجلی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کو مسترد کیا جائے کراچی کے صارفین کی کے الیکٹرک سے جان چھڑوائی جائے ۔