پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔