لاہور ہائیکورٹ نے قصور کی تمام ماتحت عدالتوں میں 31 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا۔
بابا بلھے شاہ کے عرس کے موقع پر قصور میں مقامی تعطیل کے اعلان کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے قصورکی تمام ماتحت عدالتوں میں چھٹی کا اعلان کردیا، اعلامیے کے مطابق ہفتہ 31 گست کو قصور کی تمام سول اور سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ عبہر گل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 31 اگست (ہفتہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) اورنگزیب حیدر خان نے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 31 اگست (ہفتہ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک جو 30اگست 2024سے شروع ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں 31 اگست کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔