سعودی وزارت حج کی جانب سے حج درخواست گزاروں کےلیے نئی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مذہبی امور کو حج 2025 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوگئی، مراسلے کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو سفرِحج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائے گی، گردے، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسرکے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، ڈیمینشیا اور متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کوسفرِحج کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کوبھی سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔