حکومت پنجاب نے پنشن رولز کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا، پنجاب پنشن رولز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن پیپرزکی بجائے اب ای پنشن پیپرز کا لفظ استعمال کیا جائے گا، درخواست بھی ڈیجیٹائزکردی گئی، میڈیکل سرٹیفکیٹ کو بھی ای میڈیکل سرٹیفکیٹ لکھا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 میں ترمیم کی ہے، سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔