اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ملاکنڈ، چارسدہ، صوابی، اپردیر، ایبٹ آباد، سانگلہ ہل میں زلزلے کے جھٹکے حسوس کیے گئے، وادی نیلم، اٹھمقام سمیت کیرن، اپرنیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے شہروں خوشاب ، سرگودھا کی تحصیل ساہیوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی گہرائی 92کلومیٹر تھی، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4محسوس کی گئی۔