جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ 7 ستمبرکو مینار پاکستان گراونڈ میں عظیم الشان اور تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی۔
بدھ کو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے جامعہ اشرفیہ کے مہتم اعلی مولانا فضل الرحیم سے ملاقات کی اور انکی عیادت کی۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے مولانا فضل الرحیم کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں ختم نبوت کا قانون کسی صورت ختم نہیں کروا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس فرقہ واریت کی نہیں وحدت کی تعلیم دیتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فرقہ واریت خفیہ قوتوں کے مقاصد کی تکمیل کا ذریعہ ہے ۔