ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے والے وفاقی پولیس کے اہلکاربے نقاب ہوگئے ہیں،ڈکیتوں کے ساتھ تعلق ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار برطرف کر دیئے گئے۔
اسلام آباد میں ڈاکوؤں کے ساتھ تعلق ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت5 اہلکار وں کو برطرف کر دیا گیا ہے، برطرف ہونے والوں میں ایس ایچ او عاصم غفار،2 سب انسپکٹر، ایک ہیڈکانسٹیبل ،ایک کانسٹیبل نوکری سے فارغ ہوگئے ہیں۔
Order of inquiry against the police officers who supported the robbers by Farhan Malik on Scribd
راولپنڈی پولیس کےاعلیٰ افسران کی درخواست پرآئی جی اسلام آباد نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے ڈکیتوں کو پکڑنے کے بعد چھوڑ دیا تھا،چھوڑے گئے ڈکیتوں کو راولپنڈی پولیس نے دوبارہ دھر لیا تھا،ڈکیتوں نے راولپنڈی پولیس کے سامنے وفاقی پولیس کے ساتھ تعلق کا بھانڈا پھوڑا تھا۔