الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ۔
مسلم لیگ( ن) کے رہنما ذوالفقارعلی بھنڈر کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ریٹرنگ آفیسر دو روز میں دوبارہ گنتی کر کے فارم 49 جاری کرے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے ۔
ای سی پی کے حکمنامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے اور دوبارہ گنتی میں ریٹرنگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے ۔
ریٹرننگ آفیسر گنتی کرا کر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے ۔
عام انتخابات 2024 میں این اے 79 گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ امیدوار احسان ورک کامیاب ہوئے تھے ۔