ریٹیلرزپولٹری ایسوسی ایشن پنجاب نے 28 اگست کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
صدر پنجاب ریٹیلرز پولٹری ایسوسی ایشن شہزاد عباسی نے کہا کہ ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا، 28 اگست کو پولٹری کی تمام دکانیں کھلی رہیں گی۔
خیال رہے کہ ملک بھر کے تاجر تنظمیوں نے 28 اگست کو کو ملک گیر ہڑتال ہوگی، تنظیم تاجران کے صدر کاشف چوہدری کا کہنا ہے کہ ایف بی آر مجھ سے مسلسل رابطہ کررہا ہے۔ ہم نے واضح کردیا کہ مذاکرات کے نام پر ڈرامہ مسترد کرتے ہیں۔ اب مذاکرات نہیں 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔
دوسری جانب وزیراعظم نے تاجردوست اسکیم کے ایس آر او 106 میں ترامیم کے معاملے پر تاجروں سے ہرسطح پر مشاورت کی ہدایت کردی۔ چیئرمین ایف بی آر نے تاجرنمائندوں کو آج سہہ پہر مذاکرات کے لیے بلا لیا۔