روس کے یوکرین پرمسلسل دوسرے روزبھی فضائی حملے جاری ہیں،کیف اور دیگر علاقوں پرمیزائل حملوں میں چھ افراد ہلاک اور سینتالیس زخمی ہوگئے
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کےمطابق روس نے سو سے زائد میزائل اور سو ڈرون لانچ کیے۔یوکرین کے کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کی بندش کی شکایت کی جارہی ہے۔
روس کا کہنا ہے اس نےیوکرین کے پندرہ ریجنز میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کوطاقتور ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ماہرین نے اسے روس کے کرسک ریجن میں یوکرینی فوج کی دراندازی کی جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔