27 اگست 2013 کو ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں انتہا پسند ہندوؤں نے سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا
معمولی موٹر سائیکل حادثے کومذہبی رنگ دیتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں نے 20 دن تک مسلمانوں کے خون سےہولی کھیلی،فسادات کےدوران سینکڑوں مسلمان شہید اور زخمی جبکہ پچاس ہزار سے زائد بے گھر بھی ہوئے۔
بھارتی سپریم کورٹ نےمرکزی اور ریاستی حکومت کو فسادات کا براہِ راست زمہ دار قرار دیا،جسٹس وشنو سہائے کمیشن نے فسادات کا زمہ دار بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کو قرار دیا۔
انڈیا ٹوڈے کےمطابق فسادات کے دوران بی جے پی رہنما سنگیت سوم نےجعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال کر انتہا پسند ہندوؤں کو تشدد پر اکسایا،2022 میں بی جے پی رہنما وکرم سنگھ کو فسادات میں کردار پر دو سال جیل کی سزا بھی سنائی گئی۔