بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم نےخود اپنےممبران کو ٹکٹ جاری کیےالیکشن کمیشن کو وہی ماننےچاہیے، ایم این ایز پارٹی وابستگی کےمعاملےمیں سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہر علی خان اورپی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان نے سماء نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے گائیڈ لائنز مانگی تھیں،ایم این ایز پارٹی وابستگی کےمعاملےمیں سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ سے ایم این ایز کی وابستگی کے حوالے سے رہنمائی مانگی ہے ،الیکشن کمیشن کےسوال پرہم نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ہے ، الیکشن کمیشن کو کہا جائےکہ تمام ایم این ایز،ایم پی ایزکی وابستگی کا اظہارکردیاگیا ہے۔
سماء نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایم این ایز کی وابستگی کو مانا جائے،الیکشن کمیشن رولز خود ممبران اسمبلی کی وابستگی کو اہمیت دیتے ہیں ، ہم نےخود اپنےممبران کو ٹکٹ جاری کیےالیکشن کمیشن کو وہی ماننےچاہیے، جوائنٹ سیشن کے ایجنڈے کا ابھی کوئی علم نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنماء علی محمد خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جوائنٹ سیشن کی آڑ میں آئین پرشب خون نہیں مارنے دیں گے، جوائنٹ سیشن کی آڑ میں آئین کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے۔