صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں دہشتگردی واقعات کی شدید مذت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان بولے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
صدر ملکت نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کےمکمل خاتمےتک جنگ جاری رہےگی، ذمہ داروں کوسخت سزائیں دی جائیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے واقعے کو سفاکیت کی انتہا قرار دیا، کہا دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا۔ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔
صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بھی دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی، کہا ریاست کے خلاف سرگرم مکروہ اور خوارج عناصر ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج ہوا، دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔