ملک بھرمیں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئےہیں۔
وزارت داخلہ کی سفارش پرکراچی کےمختلف اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی بند ہےمرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا،تمام جلوسوں کی کڑی نگرانی کی جائےگی، پانچ ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے،رینجرز بھی معاونت کیلئے دستیاب ہوگی۔
شہر قائد میں ڈبل سواری اور ہیلی کیم اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی، حیدرآباد ٹھٹھہ،دادو اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،
لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ اوردیگر شہروں میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں
چہلم شہداء کربلا کے موقع پر راولپنڈی میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہے۔
چہلم کے مرکزی جلوس کے روایتی راستے پر تمام علاقوں میں سگنلزغائب
راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس کام کررہی ہے