پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستان کی پہلی اننگ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے اپنی پہلی 448 رنز پر ڈکلیئر کی۔
رضوان نے شاندار اننگ کی بدولت ایک نئی تاریخ رقم کی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ میں بطور وکٹ کیپر بلے باز سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
محمد رضوان نے اس سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے جوز بٹلر، رشبھ پنت اور کوئنٹن ڈی کاک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔