بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں نے پاکستانی باولرز کی زبردست دھنائی کرتے ہوئے 448 رنز کے جواب میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 565 رنز بنالیئے ہیں اور 117 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے 565 رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے میں سب سے اہم کردار مشفیق الرحمان نے اد ا کیا ، انہوں ے 191 رنز کی بڑی اننگ کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی جبکہ ان کے علاوہ شادمان اسلام نے 93 ، مہدی حسن مرزا نے 77 ، لٹن داس نے 56 ، مومن الحق نے 50 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد، محمد علی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے بھی ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی ۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی ، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ، وکٹ کیپر محمد رضوان نے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ سعود شکیل 141 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کے علاوہ صائم ایوب 56 اور شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز بنائے ۔