اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون کے قریب فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، دو سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سیکٹر آئی الیون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں گولیاں لگنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جوڑے کے ساتھ ان کا دو سالہ بچہ بھی تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد تھانہ سبزی منڈی کی نفری موقع پر پہنچ گئی، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔