حکومت نے 26 اگست بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی میں شہداء کربلا چہلم جلوس کےپیش نظرتعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےسکول کالجزاور یونیورسٹیوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کےمطابق میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 26 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اس کےعلاوہ داتا گنج بخش کےعرس پر پیر کو لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی،چہلم حضرت امام حسین اور عرس حضرت داتا علی ہجویری کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، عزاداری جلوسوں،مجالس اورعرس تقریبات کیلئے پنجاب پولیس کےسکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
لاہور میں 44 مجالس، 5 جلوسوں کی سکیورٹی پر 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔