ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے دوسری بین الاقوامی خوراک اور زراعت کی نمائش کے دوران 1.2 بلین ڈالر سے زیادہ مصنوعات فروخت ہوئیں۔
ایکسپو سنٹرمیں منعقدہ تین روزہ ایونٹ نے 75ممالک کے 800 سے زائد خریدارروں کو اپنی طرف متوجہ کیا،پاکستان کے 330برآمدکنندگان نے 500 سےزائد معیاری مصنوعات کی نمائش کی جن میں چین کا 150 سے زائد خریداروں کا وفد موجود تھا
ایونٹ کے دوران B2B 7,000 میٹنگز میں 36 سےزیادہ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے گئے،ان مفاہمتی یادداشتوں میں بالخصوص چاول، پراسیسڈ فوڈ، مختلف پھلوں اور سبزیوں جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی اورچینی کمپنیوں کے درمیان 35 ملین ڈالر کے سی فوڈ کےمعاہدے قابل ذکر ہیں،مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ڈیری، آلو کے بیجوں اور مشروبات میں اہم سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی گئی۔
ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نےپاکستانی برآمدات کوفروغ دینےکیلئے غیرملکی مندوبین کےلئےفیکٹری کے دوروں کا اہتمام بھی کیاجن میں ملائیشیا، مصر،تاجکستان، جاپان اور دیگر ممالک کے وفود شامل تھے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے ہی محفوظ اور مضبوط پاکستان کا حصول ممکن ہے۔