بھارت اور بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں سیلاب سے 28 ہلاک ہوگئے۔
بنگلہ دیش کے ضلع لکشمی پورمیں آفت کےباعث چھ لاکھ شہری پھنس گئے، مشرقی علاقوں میں سیلاب کی ذمہ داری بھارت پرعائد کردی کہا بھارت نے بغیراطلاع دیئے پانی چھوڑ دیا،جس وجہ سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے۔30 لاکھ متاثر ہوئے،حکام نے متاثرین کی مدد کے لئے فوج طلب کرلی ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست تریپورہ میں بارشوں کئی روز سےجاری بارشوں سے 22افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔ 65 ہزار سے زائد شہری بے گھر ہیں۔ہیلی کاپٹرکے ذریعے حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔