رحیم یارخان کے کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا ہے،ڈاکو پولیس پر ہونے والے حملے کا مرکزی ملزم تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکاکہنا ہےکہ واقعہ میں ملوث ڈاکوؤں کے قلع قمع کیلئے آپریشن جاری ہے،پولیس اہلکاروں پرحملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
بشیرشرگزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا،ڈاکو بشیر شر کے 2 ساتھی زخمی ہوئے۔
سندھ پنجاب کے سرحدی ضلع گھوٹکی میں بھی پنجاب پولیس پر حملے کے بعد سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا،کچےاورپکے میں قائم پولیس چوکیوں پر اہلکاروں کو الرٹ کردیاگیا۔
رحیم یار خان ، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا پولیس کی گاڑیوں پر حملہ، 12 اہلکار شہید
جمعرات کوصادق آباد میں کچے کےعلاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی دوگاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجےمیں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔
شہید اہلکاروں میں رحیم یارخان کے 9،مظفر گڑھ کا1، ملتان سے 1 اور ڈی جی خان سےتعلق رکھنے والا اہلکارشہید ہوئےہیں،شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد 2:15 منٹ پر صادق شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی،آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور و دیگر افسران نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔