الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر تے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایمل ولی خان کوعوامی نیشنل پارٹی کے صدر تسلیم کرلیا ، اے این پی کوعام انتخابات سےقبل جرمانہ ادا کرنے پر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ اے این پی کےصدر سمیت 38 رکنی تنظیم بلامقابلہ منتخب ہوئی، محمد داؤد اے این پی کے نائب صدر ہوں گے۔