اسرائیل اور فلسطین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق مسلسل کمی کے بعد آج مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 88.39 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈآئل کی قیمت 88.65 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا اور اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔ ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔ دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ ماہرین کی جانب سے اس سے قبل خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے تاہم تازہ پیش رفت سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔