پاکستان میں نت نائے موبائل فونز خریدنے کے خواہمشندوں کی کوئی کمی نہیں اور اسی وجہ سے آئے روز کمپنیاں کم قیمت میں بہترین فیچرز کے ساتھ ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی دوڑ میں نئے موبائل فونز مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر ر ہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آج ہم آپ کو کم پیسوں میں بہترین موبائل فونز کی رینج بتانے جارہے ہیں جو کہ آپ محض 40 ہزار کے بجٹ میں خرید سکتے ہیں، جن کے فیچرز آپ کو مہنگے موبائل فون کا احساس دلائیں گے ۔
Tecno Spark 20 Pro
اس موبائل فون کی قیمت 38 ہزار روپے ہے لیکن اس میں 6.78 انچ کا بڑا ڈسپلے دیا گیاہے جو کہ گیمنگ اور فلم دیکھنے کے احساس کو زبردست بنا دیتا ہے جبکہ اس میں 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی کی سٹوریج سپیس دی گئی ہے جس میں آپ اپنی من پسند ویڈیوز اور تصاویر محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس موبائل فون میں بیک پر دو کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں ایک 108 میگا پگسلز کا جاندار کیمرہ بھی شامل ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 32 میگا پگسلز کے ساتھ سیلفی کے تمام معیارات پر پورا اترتا ہے ۔ موبائل فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری نصب کی گئی ہے جس کے ختم ہونے کا بھی کوئی ڈر نہیں ۔
Realme C67
کمپنی کی جانب سے یہ موبائل فون 38 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہاہے جس میں 6.74 انچ کا ڈسپلے دیا گیاہے جبکہ اس میں دو مختلف ویرنٹس لانچ کیئے گئے ہیں ایک 4 جی بی اور دوسرا 6 جی بی ریم کے ساتھ جبکہ سٹوریج سپیس 128 جی بھی دی جارہی ہے ۔ موبائل فون میں 50 میگا پگسلز کے 2 بیک کیمرے جبکہ 8 میگا پگسلز کا زبردست فرنٹ کیمرہ دیا گیاہے ۔ اس موبائل میں بھی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری نصب کی گئی ہے جو آپ کو بار با ر چارج کرنے کی مشکل سے نجات دیتی ہے ۔
Samsung Galaxy A05s
سام سنگ کا تو نام ہی کافی ہے اور یہ نام سنتے ہی دماغ میں موٹی رقم آتی لیکن اب نہیں کیونکہ سام سنگ نے محض 37 ہزار میں یہ موبائل فون متعارف کروا کر صارفین کو خوش کر دیاہے جس میں 6.56 انچ کا ڈسپلے ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی کی سٹوریج سپیس دی گئی ہے جو کہ موبائل فون استعمال کرنے کا احساس شاندار بنا دیتا ہے جبکہ کمپنی نے تصاویر کے شوقین افراد کا بھی خاصل خیال رکھتے ہوئے 50 میگا پگسلز کے دو کیمرے بیک پر نصب کیئے ہیں اور 5 میگا پگسلز کا سیلفی کیمرہ فرنٹ پر دیاہے اس کے علاوہ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی ہے ۔
Poco C65
پوکو نے بھی مارکیٹ میں بہت جلد اپنی جگہ بناتے ہوئے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے کیونکہ یہ کمپنی کم قیمت میں مہنگے موبائل والے فیچرز دینے کیلئے شہرت رکھتی ہے ،یہ کمپنی36 ہزار روپے میں آپ کو 6.74 انچ کا بڑا ڈسپلے دے رہی ہے جبکہ اس کے تین ویرنٹس موجود ہیں جن میں 4 ، 6 اور 8 جی بی کی ریم دی گئی ہے جو آپ اپنی من مطابق لے سکتے ہیں اور قیمت میں بھی بہت کم فرق رکھا گیاہے ۔ موبائل فون میں 128 جی بی کی سٹوریج سپیس کے ساتھ بیک پر 50 میگا پگسلز کے دو کیمرے نصب کیئے گئے ہیں جبکہ 12 میگا پگسلز فرنٹ کیمرہ کے علاوہ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری نصب کی گئی ہے ۔
Oppo A38
اوپو کے موبائل فونز بھی صارفین کے درمیان بے حد پسند کیئے جاتے ہیں اور کمپنی نے اسی رشتے کو مضبوط کرنے کیلئے 37 ہزار روپے میں جاندار فون مارکیٹ میں اتار، جس میں 6.56 انچ کا ڈسپلے ، 4 جی بی ریم ، 128 جی بی سٹوریج سپیس دی گئی جبکہ 50 میگا پگسلز کے دو بیک کیمرے ، 5 میگا پگسلز کا فرنٹ کیمرا نصب کیاہے ۔ اس کے علاوہ اس میں بھی 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے ۔