ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تھانے کا گیٹ تباہ ہوگیا جبکہ کیمروں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ پر 30 مسلح افراد کا حملہ کردیا، جو ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچروں سمیت بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔
پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تھانے کا گیٹ تباہ ہوگیا، کیمروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور 40 منٹ تک تھانے پر فائرنگ کرتے رہے، پولیس کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے چند روز قبل اسی روڈ پر واقع روڑی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا۔