سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹیو اسمتھ نے کہا کہ میں اس وقت کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور آنے والے سیزن کا منتظر ہوں، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک چیلنج ہوگی کیونکہ وہ ایک اچھی ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا کی دو بہترین ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے، ٹیسٹ میں اوپننگ جاری رکھنے کے حوالے سے ابھی گفتگو ہوگی جب کہ ابھی ہم ڈے ون ڈے میچز کھیلنے انگلینڈ جا رہے ہیں اس پر پھر بات ہو گی۔
اسٹیو اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ ک سے ڈراپ ہونے اور ٹیسٹ کرکٹ میں فلاپ ہونے پر اسٹیو اسمتھ کے ریٹائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔