برطانیہ میں پرتشدد کاروائیوں اور ہنگاموں میں ملوث شخص کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
فرحان آصف نامی ملزم نے برطانیہ میں تین بچیوں کے قاتل سے متعلق غلط ویڈیو پوسٹ کی تھی جس سے پرتشدد واقعات کوہوا ملی۔
ملزم نیوز پلیٹ فورم کیلئے بطور فری لانسر کام کرتا ہے جبکہ اسے ڈیفنس سے آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس نے حراست میں لیا اور بعدازاں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے حوالے کردیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بچیوں کے قتل کے حوالے سے جعلی ویڈیو پوسٹ کی جس کی وجہ سے برطانیہ میں ہونے والے ہنگاموں میں اضافہ ہوا ۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو برطانوی حکومت نے ٹریس کیا اور حکومت پاکستان سے گرفتاری کی درخواست کی ۔
ملزم کے خلاف سائبر ٹیررازم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں بھی ملزم کے پوسٹ کردہ مواد سے شرانگیزی ثابت ہوگئی ہے ۔