الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ چیف الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی اٹھائیس اگست تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ بھی تبدیل کردی گئی۔ اسلام آباد میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔ فیصلہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی درخواست پر کیا گیا۔