پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں یورو کی قدر میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر سے بھی زیادہ کمی ہوئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی نیچے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی کرنسی میں مسلسل استحکام آتا رہا، گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر ساڑھے پانچ روپے سستا ہوا جبکہ یورو کے نرخ میں 8 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاکستانی کرنسی میں یورو 306 روپے سے کم ہوکر 298 روپے پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق روپے کے سامنے برطانوی پاؤنڈ بھی 5 روپے نیچے آگیا، جس کی قیمت 253 روپے سے کم ہوکر 248 روپے ہوگئی۔
سعودی ریال کی قیمت بھی ایک روپے کمی سے 75.20 روپے، اماراتی درہم 2.60 روپے سستا ہوکر 77.20 روپے پر آگیا۔