پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جڑانوالہ اور شیخوپور ہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بائیو ڈیزل سے بنائے گئے ناقص آئل اور گھی کی بڑی کھیپ پکڑلی اور 2 افراد کو گرفتار بھی کروا دیا ہے ۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے 4800 کلوتیار پیک گھی، 375کلو کاسٹک سوڈا، 150لٹر کھلا آئل تلف کر دیا گیا جبکہ 1700 معروف برانڈ کےکارٹن، 775کلو پیکنگ ریلز ضبط کی گئی ہیں ۔مکروہ دھندہ کرنے پر 2 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ معروف برانڈزکے گھی کی جعلی تیاری اورپیکنگ کی جارہی تھی،ناقص استعمال شدہ آئل میں کیمیکلز کی ملاوٹ کرکے پیکنگ کی جارہی تھی۔