وفاقی بیورو کریسی سرکاری امور ڈیجیٹلائز ہونے میں رکاوٹ بن گئی ہے وزیراعظم شہباز شریف کے 27 مارچ 2024 کے احکامات بیوروکریسی نے ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزیر احد چیمہ کی زیر صدارت ای فائلنگ سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز سے متعلق مینول فائلنگ سسٹم ہی بدستور استعمال ہو رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے بیوروکریسی کو وزیراعظم کے احکامات سےآگاہ کردیا،کہا وزیراعظم کےوفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو فوری ای آفس پرمنتقلی کے احکامات ہیں اس کیلئے وفاقی محکموں کو عملدرآمد کیلئے دو ہفتے کی مہلت دےدی گئی ہے۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ای آفس پرجزوی منتقل وزارتوں اور ڈویژنز کو بھی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعظم ای آفس پر منتقلی کے احکامات پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیں گے۔