افغانستان سے خوارجیوں کے ایک گروہ کی خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے ضلع باجوڑ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، 5دہشتگرد ہلاک اور4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ شدید جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عالمہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق باجوڑمیں پاک افغان سرحدسےخوارج کےایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
ترجمان پاک فوک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق در اندازی کرنے والے خوارجیوں کا راستہ روکتے ہوئے ارض پاک پر جان نچھاور کرنے والوں میں ضلع خیبر کے36 سالہ نائیک عنایت خان، مانسہرہ کے 35 سالہ لانس نائیک عمر حیات اور پشاور کے وقار خان شامل ہیں ۔
انٹر سروس پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغان حکومت سے موثر بارڈر منیجمنٹ یقینی بنانےکیلئے مسلسل مطالبہ کررہاہے، توقع ہےکہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئےافغان سرزمین کااستعمال روکا جائے گا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزاپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں ۔ بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔