راولپنڈی میں نئی نویلی دلہن شادی کے اگلے ہی روز ، نقدی ، زیورات اور قیمتی ملبوسات لے کر رفو چکر ہو گئی ، تھانہ نصیر آباد دپولیس نے لُٹے پُٹے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے خاتون کی تلاش شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک رات کی دلہن کے ہاتھوں لٹنے والے شہری عظیم حسین نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی عائشہ نامی خاتون سے ہوئی ۔ انہوں نے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے کپڑے ، ڈھائی لاکھ نقدی اور تین تولے زیورات اپنی دلہن کو دیئے، شادی میں خاتون کے چند رشتے داروں نے بھی شرکت کی ۔ شادی کے اگلے روز خاتون اپنے باپ کی بیماری کا بہانہ کرکے چلی گئی اور واپس نہیں آئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے ۔