این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے امیدوار سعد اللہ بلوچ کے وکیل لطیف کھوسہ نے التوا مانگ لیا۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر کی جانب سے وکیل حسن رضا پاشا پیش ہوئے۔ مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات کے دوران این اے 97 میں 9 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔ ریٹرننگ افسر کو نتیجہ فائنل کرنے سے پہلے دوبارہ گنتی کی درخواست دی لیکن دوبارہ گنتی نہیں کرائی گئی۔
جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دئیے کہ ریٹرننگ افسر کے نتیجے میں سعد اللہ بلوچ کامیاب ہوئے تھے۔ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حال میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر فیصلہ دیا ہے۔ سعد اللہ بلوچ کے وکیل لطیف کھوسہ نے التوا کی درخواست کی تو عدالت نے مقدمے کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔