لاہورمیں خواتین اوربچوں کےجنسی استحصال،اغوا اورزیادتی کے باسٹھ فیصدمقدمات جھوٹےنکلے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 7اگست تک خواتین اوربچوں سےمتعلق جرائم کے 4990 مقدمات درج ہوئے،دوران تفتیش 3099 مقدمات جھوٹے نکلے،خارج کرنا پڑا،درج مقدمات میں6118ملزمان نامزدیاملوث کیےگئے۔
ریکارڈ کےمطابق سب سےزیادہ جھوٹےمقدمات خواتین کے اغوا کے درج ہوئے ،اغوا کے جھوٹے2221 مقدمات خارج کیے گئے،جھوٹے مقدمات میں دوسرا نمبر جنسی زیادتی کا رہا،جنسی زیادتی کے 223 مقدمات خارج کیےگئے،جھوٹے مقدمات کےذاتی رنجش یا بلیک میلنگ کے لیے درج کروائے گئے۔
پولیس نے تفتیش کے بعد بےبنیاد ثابت ہونے پر مقدمات خارج کر دیے ۔